Thursday, September 19, 2024

اٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں چھٹی مرتبہ اضافہ

اٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں چھٹی مرتبہ اضافہ
December 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث رواں سال 2018 کے دوران چھٹی مرتبہ یکم دسمبر 2018 سے نافذ العمل ہنڈا موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 2600 روپے سے 8000 روپے کا اضافہ کر دیا۔ ڈیلر کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 اور سی ڈی ڈریم ماڈلز کی قیمتیں 2600 روپے کے اضافے سے بالترتیب 69 ہزار 500 روپے اور 73 ہزار 500 روپے ہوگئی ہیں۔ ہنڈا پر رائڈر کی قیمت 3100 روپے کا اضافے سے 95 ہزار 500 روپے جبکہ سی جی 125 کی قیمت 3600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے ۔ سب سے زیادہ اضافہ ہنڈا سی بی 150ایف ماڈل کی قیمت میں کیا گیا ہے جس کی قیمت 8000 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار روپے کردی گئی ہے۔