Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اٹلس فائیو راکٹ کی اڑان کے دوران نیلی روشنی سائنسدانوں کیلئے حیرانی کا باعث

اٹلس فائیو راکٹ کی اڑان کے دوران نیلی روشنی سائنسدانوں کیلئے حیرانی کا باعث
September 4, 2015
فلوریڈا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا سے خلا میں چھوڑے جانیوالے راکٹ اٹلس فائیو سے نیلی روشنی کا اخراج سائنسدانوں کیلئے حیرانی کا باعث بن گیا کیونکہ اس سے پہلے چھوڑے گئے کسی راکٹ سے ایسی روشنی خارج نہیں ہوئی۔ اٹلس فائیو نامی راکٹ میں کوئی انسان سوار نہیں۔ راکٹ نے خلا میں پہنچ کر انوکھی نیلی روشنی خارج کرنا شروع کر دی جس نے سائنسدانوں کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا کیونکہ اب تک خلا میں بھیجے گئے راکٹ اڑان کے دوران سرخ یا سفید روشنی چھوڑتے رہے ہیں۔ اٹلس فائیو سے نکلنے والی نیلی شعاعوں نے آسمان پر عجیب وغریب منظر پیدا کر دیا۔ بیس منزلہ اٹلس فائیو راکٹ ایسا مصنوعی سیارہ خلا میں لے کر گیا ہے جس سے موبائل فون صارفین کو بہتر سروس ملے گی۔ گاڑیوں، بحری جہازوں، آبدوزوں، ہوائی جہازوں اور بری فوج کو نقل وحرکت کے دوران تھری جی ٹیکنالوجی میسر آئے گی۔ بحریہ کی سیٹلائٹ سسٹم کی موجودہ فریکونسی مزید سولہ گنا طاقتور ہو جائے گی۔ امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایک اور راکٹ جولائی دو ہزار سولہ میں خلا میں بھیجا جائے گا۔