Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اٹلس فائیو راکٹ امریکی فضائیہ کے لیے جی پی ایس سیٹلائٹ لیکر خلا میں روانہ

اٹلس فائیو راکٹ امریکی فضائیہ کے لیے جی پی ایس سیٹلائٹ لیکر خلا میں روانہ
July 16, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) یونائیٹڈ لانچ الائنس کا اٹلس فائیو راکٹ امریکی فضائیہ کےلئے جی پی ایس سیٹلائٹ لے کر خلا میں روانہ ہو گیا۔ جی پی ایس ٹو ایف ٹین سیٹلائٹ کی لانچنگ سے امریکی فضائیہ کا گلوبل پوزیشننگ سسٹم اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ یہ جی پی ایس سسٹم نہ صر ف فوجی بلکہ عام شہریوں کےلئے بھی سود مند ثابت ہوگا۔ اس خلائی مشن کے بعد مزید دو جی پی ایس ٹو ایف خلا میں بھیجے جائیں گے۔ جی پی ایس ٹو ایف الیون اکتوبر کے آخر اور اس سیریز کا جی پی ایس ٹو ایف بارہ اگلے سال فروری میں لانچ کیا جائے گا۔ دونوں خلائی مشن اٹلس فائیو راکٹس کے ذریعے خلا میں روانہ کیے جائیں گے۔