اٹالین موٹو جی پی ،اسپینش اسٹار فاتح قرار
اٹلی (92 نیوز) اٹالین موٹو جی پی کا تھرل اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ایونٹ اسپینش اسٹار کے نام رہا ، رائیڈرز نے کمال مہارت دکھائی اور شائقین نے بھی شرکاء کی پرفارمنس کو سراہا ۔ اسپین کے جارج لیرنذو سب پر بازی لے گئے ۔ فاتح رائیڈر سیزن کی پہلی ریس جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
اٹالین موٹو جی پی کا شاندار ایونٹ اختتام پذیر ہو گیا ، ماہر رائیڈرز کی شرکت نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے ، بائیکرز نے صلاحیتوں کا ایسا جادو جگایا کہ دیکھنے والے بھی داد دیے بغیر نہ رہ پائے ۔
رفتار کیساتھ کنٹرول کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا ،اسپین کے جارج لیرنذو نے عمدہ پرفارمنس سے خوب رنگ جمایا ، اسپینش اسٹار نے حریفوں کے ارمان خاک میں ملاتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ،فاتح رائیڈر سیزن کی پہلی ریس جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
اٹلی کے ڈیوی زی اوسو نے دوسری ،میزبان ملک کے ہی ولنٹینو روسی نے حصے میں تیسری پوزیشن آئی۔