اٹارنی جنرل کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کا کیس لڑنے سے معذرت
اسلام آباد (92 نیوز)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مفادات کا ٹکراؤ ہے ،حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مقدمے میں وکیل مقرر کرنے کی درخواست دی ہے۔