Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اٹارنی جنرل نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی تقاریرکے ٹرانسکرپٹ جمع کرادیئے

اٹارنی جنرل نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی تقاریرکے ٹرانسکرپٹ جمع کرادیئے
July 15, 2017

اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سعد رفیق ، آصف کرمانی اور طلال چوہدری کی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ جمع کر دئیے ہیں۔ تین رکنی خصوصی بینچ 17 جولائی کو ان تقاریر کا جائزہ لے گا۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 10 جولائی کی سماعت میں اٹارنی جنرل کو حکم دیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں آصف کرمانی ، خواجہ سعد رفیق اور طلال چوہدری کی جے آئی ٹی پر تنقید سے متعلق تقاریر کا ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کرایا جائے۔عدالت عظمیٰ کے حکم پر اٹارنی جنرل کی جانب سے تینوں لیگی رہنماﺅں کی 15 تقاریر کا متن جمع کرا دیا گیا۔ 106 صحفات پر مشتمل تقاریر کے ٹرانسکرپٹ کا جائزہ تین رکنی 17 جولائی لئے گا۔