Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اٹارنی جنرل آفس کا رانا شمیم کا بیان حلفی منگوانے کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کوخط

اٹارنی جنرل آفس کا رانا شمیم کا بیان حلفی منگوانے کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کوخط
December 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اٹارنی جنرل نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بیان کا حلف نامہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن دیا جائے۔

خط اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اصل بیان حلفی وزارت خارجہ کے ذریعے جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔ بیان حلفی کی کاپی نمائندے کے سامنے دستخط کرا کر محفوظ کی جائے۔

خط کی کاپی رانا شمیم ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لطیف آفریدی اور سیکرٹری وزارت خارجہ اسلام آباد کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

دوسری جانب رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ خدشہ ہے کہ رانا شمیم بیرون ملک فرار نا ہو جائیں۔ عدالت فریقین کو رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔