92 نیوز: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں کھلنے والاایکس اکاؤنٹ 24 گھنٹے کے اندر ہی معطل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایکس پر 26 اکتوبر کو نیا اکاؤنٹ کھولا تھا۔
عبرانی زبان میں کی جانے والی پہلی پوسٹ پر اسرائیلی رضاکارانہ فلاحی تنظیم ’زکا‘ نے جواب دیا ،جس کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کے اکاؤنٹ سے عبرانی زبان میں اسرائیل کے نام سخت الفاظ میں پوسٹ شیئر کی گئی،جس کے چند لمحوں بعد ہی ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔