Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آہستہ آہستہ چلنے والے بزرگ افراد میں ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، تحقیق

آہستہ آہستہ چلنے والے بزرگ افراد میں ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، تحقیق
July 3, 2017

لندن (ویب ڈیسک) آہستہ آہستہ چلنے والے معمر افراد میں ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ چلنے والے بوڑے افراد میں ڈیمنشیا کا خطرہ ہوتا ہے ۔

نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمر رسیدہ یا بوڑھے افراد کے آہستہ چلنے سے ان میں ڈیمنشیاکا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ڈیمنشیا بھولنے کی بیماریوں میں ایک خاص مرض ہے جس کا شکار انسان انتہائی خطرناک کیفیت میں ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف پٹسبرگ گریجویٹ سکول آف پبلک ہیلتھ میں 14 سالہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ آہستہ چلنے سے یادداشت اور جسمانی کیفیت کو کنٹرول کرنے والا دماغ کا دایاں حصہ ہیپوکیمپس سکڑ جاتا ہے۔تحقیق کے لیے ماہرین نے 70 سے 79 برس کے افرادکی صحت کا جائزہ لیا اور انہیں روزانہ 18 فٹ لمبے ہال میں چلنےکو کہا گیا اور اس دوران ان کے دماغ کو سکین کیا جاتا رہا۔

ماہرین کے مطابق اس دوران جن افراد کی رفتار میں کمی آئی ان کے دماغ کا دایاں حصہ ہیپو کیمپس سکڑتا ہوادیکھا گیا جس سےڈیمنشیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔ماہرین نے یہ بھی دیکھا کہ رفتار میں کمی کی وجہ گھٹنوں کا درد، شوگر، دل کے امراض اور ڈپریشن بھی ہیں۔