Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آگ سے جلنے کا جادوئی علاج، امریکی کمپنی نے”اسکن گن“نامی آلہ تیار کر لیا

آگ سے جلنے کا جادوئی علاج، امریکی کمپنی نے”اسکن گن“نامی آلہ تیار کر لیا
December 13, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) ویسے تو آپ نے بندوقوں سے انسانوں کے زخمی ہونے کے بارے میں ہی سنا ہو گا لیکن اب امریکی ماہرین نے ایسی گن تیار کی ہے جس سے آگ سے جھلسے ہوئے لوگوں کےزخموں کو انتہائی تیزی سے ٹھیک کیا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی نے”اسکن گن“نامی ایسا آلہ تیار کیاہے جو آگ سے جلنے کے زخموں کوتیزی سے مندمل کرتی ہے۔ یہ گن جادوئی انداز میں کام کرتے ہوئے عام طریقوں کے مقابلے دوسو گنا تیزی سے آگ سے جھلسنے کے زخموں کو ٹھیک کرتی ہے۔ اسکن گن زخمی مریض کے جسم سے خلیے گن کی شکل کی چھوٹی سی ڈیوائس کی مدد سے کھینچ کر جمع کرتی ہے۔

پھر ان خلیوں کو انتہائی تیزی لیکن نرمی کے ساتھ زخم پر اسپرے کرتی ہے۔ ایک سپرے میں یہ گن بیس ہزار خلیوں کو متاثرہ جلد پر منتقل کرتی ہے۔ سپرے کے دوران ستانوے فیصد خلیے درست طریقے سے جلد پر پہنچ کر زخم کو انتہائی تیزی سے بھرنے کا عمل شروع کرتے ہیں۔ اس طرح زخم انتہائی تیزی سے بھرجاتا ہے۔