Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آگسٹا ماسٹر گالف ٹورنامنٹ جاری’ ابتدائی مرحلے میں جورڈن سپائتھ کو برتری حاصل

آگسٹا ماسٹر گالف ٹورنامنٹ جاری’ ابتدائی مرحلے میں جورڈن سپائتھ کو برتری حاصل
April 10, 2015
جارجیا (ویب ڈیسک) آگسٹا میں ماسٹر گالف ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری ہیں۔ امریکی گالفر جورڈن سپائتھ نے اپنے ابتدائی مرحلے میں تین شاٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ماسٹر گالف ٹورنامنٹ میں رواں ہفتے نامور کھلاڑی ٹائیگر ووڈز اور روری مکلرائے غالب رہے تاہم امریکہ سے تعلق رکھنے والے اکیس سالہ جورڈن سپائتھ نے اپنے اوپننگ رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین شاٹس کی برتری حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جارڈن سپائتھ نے امریکا کے چارلے ہافمین، امریکی اوپن دو ہزار تیرہ کے چیمپئن جسٹن روز کے مقابلے میں تین شارٹس سے لیڈربورڈ میں سر فہرست آ گئے ہیں۔ سپائتھ گزشتہ چھ ماہ کے دوران سب سے زیادہ کامیاب ترین کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ بڑی چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔