Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آپٹما پنجاب نے چودہ اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا

آپٹما پنجاب نے چودہ اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا
October 12, 2015
لاہور(92نیوز)آپٹما پنجاب نےچودہ اکتوبرکوصوبہ بھرمیں ہڑتال کااعلان کردیا، چیئرمین عامر فیاض نے کہا ہے کہ حکومت نے متعدد مرتبہ مذاکرات کے باوجود ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل نہیں کئے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن  کے چیئرمین عامر فیاض کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کی پیداواری لاگت میں مسلسل اضافے اور بھارت سے بغیر ڈیوٹی دھاگہ ایمپورٹ کرنے سے انڈسٹری کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ عامرفیاض کےمطابق ان حالات میں ان کےپاس ہڑتال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ پنجاب میں چودہ اکتوبر کو مکمل یوم سیاہ ہوگا تمام اپٹما دفاتر اور ملوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائینگے اور مکمل تالہ بندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تیس سے پینتیس ٹیکسٹائل ملز مکمل طورپربند  ہوگئی ہیں جس سےہزاروں مزدوربےروزگارہوئےاگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے دنوں میں مزیدملزبندہونےکاخطرہ ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔