Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

 آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ، ایف سی سےمقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

 آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ، ایف سی سےمقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک
July 17, 2017

اسلام آباد(92نیوز)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ایف سی بلوچستان نے گزشتہ رات گئے ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا نتیجتاً فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد مارے گئے۔

  آپریشن ردالفساد کے تحت کامیابیوں کا سفر جاری،آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں دہشتگرد رات گئے ژوب کے علاقے قمر الدین کیریز میں شعیب نکہ چوکی پر حملہ آور ہوئے ۔ دہشتگرد راکٹس اور مشین گنز سے لیس تھے۔ ایف سی بلوچستان نے بجلی کی سی تیزی سے موثر جوابی کارروائی کی،اور سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں کافی دیر تک جھڑپیں جاری رہیں تاہم ایف سی بلوچستان کے جری سپوتوں نے بروقت اور تابڑ توڑ کارروائی میں حملہ پسپا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں تباہی پھیلانے کے غرض سے آنے والے 4 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔