Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آپریشن خیبر فور،پاک افغان سرحدپر12 ہزارفٹ بلند چوٹی کا قبضہ چھڑا لیا گیا

آپریشن خیبر فور،پاک افغان سرحدپر12 ہزارفٹ بلند چوٹی کا قبضہ چھڑا لیا گیا
July 22, 2017

راولپنڈی (92نیوز)آپریشن خیبر فور کے دوران پاک فوج کو اہم اور بڑی کامیابی مل گئی۔ فورسز نے پاک افغان سرحد پر 12ہزار فٹ بلند پہاڑ کی چوٹی کا قبضہ دہشتگردوں سے چھڑا لیا۔کئی دہشتگرد ہلاک۔۔بیشتر افغانستان بھاگ گئے

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر فور کامیابی سے جاری ہےفورسز نے پاک افغان سرحد پر باریکھ محمد کنڈاﺅ کی اہم چوٹی کو کنٹرول میں لے لیا۔ گھنے جنگل سے گھرے 12 ہزارفٹ بلند پہاڑ کی چوٹی کو خالی کرانے کے بعدفورسز نے وہاں فوجی چوکی قائم کردی ہے۔  دہشتگرد اسی چوٹی کو مشاہدے راہداری اور سٹوریج پوائنٹ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگرد ریت کی دیوار ثابت ہوئے جھڑپوں میں کئی د ہشتگرد ہلاک جبکہ کئی افغانستان فرار ہوگئے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آپریشن کی ابتدائی منصوبہ بندی کے تحت چوٹی بعد میں واگزار کرانا تھی تاہم آپریشن کی انتہائی تیز رفتاری کے باعث چوٹی بہت پہلے ہی دہشتگردوں سے خالی کرالی گئی۔ اس دوران دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے دیسی ساختہ بارودی سرنگیں اسلحہ و گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔