Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آٹھ سالہ بچی رمیزہ  پر تشدد کرنیوالے میاں بیوی کی ضمانت منظور

آٹھ سالہ بچی رمیزہ  پر تشدد کرنیوالے میاں بیوی کی ضمانت منظور
May 2, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ نے آٹھ سالہ بچی پر تشدد کے الزام میں گرفتار میاں بیوی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کاحکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ملزم میاں بیوی امین اور ثمینہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آٹھ سالہ بچی رمیزہ پر تشدد نہیں کیا،الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ یہ کسی رشتہ دار نے سازش کی دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ خاتون کا شوہر امین تفتیش میں قصور وارپایاگیا ہے کہ جبکہ ثمینہ کا بچی پر تشدد بھی ثابت ہوا۔ ملزمان کے وکیل نے بتایاکہ جودفعات لگائی گئی ہیں وہ قابل ضمانت ہیں عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد میاں بیوی کی ضمانت منظورکرکے رہائی کا حکم جاری کردیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔