Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آٹھ بچیوں کا قاتل عمران ، پولیس مقابلوں میں مارے جانیوالے کون تھے ؟۔

آٹھ بچیوں کا قاتل عمران ، پولیس مقابلوں میں مارے جانیوالے کون تھے ؟۔
January 24, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) زینب کے قاتل کی گرفتاری اور دیگر بچیوں کے قتل کے اعتراف کے بعد  سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ پہلے پولیس مقابلوں میں مارے جانے والے ملزمان کون تھے؟ ۔

زینب کے قاتل کی گرفتاری اور ملزم کا  زینب سمیت آٹھ بچیوں سے زیادتی اور قتل کا اعتراف  کئی سوالات کو جنم دے گیا ۔ ملزم عمران کی گرفتاری سے جہاں پولیس کا بڑا درد سر ختم ہو ا وہاں ایک نیا  پنڈورا باکس بھی کھل گیا۔ 

قصور میں 11 واقعات رپورٹ ہوئے اور عمران 8 بچیوں سے زیادتی اور قتل کا ملزم ہے تو  پھر پولیس نے پہلے جن افراد کو بچیوں کے قاتل قرار دے کر مقابلوں میں مار ڈالا وہ کون تھے ؟۔

سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کہیں پولیس اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے بے گناہ افراد کو مقابلوں میں پار کرڈالتے ہیں ۔ پولیس نے 4 سالہ  ایمان فاطمہ کے قتل میں مدثر نامی شہری کو مقابلے میں مار ڈالا تھا  ۔ دوسری طرف ملزم عمران نے ایمان فاطمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔

اگر عمران ہی ایمان فاطمہ کا قاتل ہے تو مدثر کون تھا اور کیوں مقابلے میں مارا گیا ۔ ملزم عمران کے اعتراف کے بعد  مدثر سمیت 5 افراد کی مقابلوں میں ہلاکت مشکوک ہو گئی ہے اور پولیس افسران پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں کہ ان پانچ افراد کو مارنے کا محرک کیا تھا۔