Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آٹھواں ومبلڈن ٹائٹل راجرفیڈررکی پہنچ سے صرف ایک فتح دور رہ گیا

آٹھواں ومبلڈن ٹائٹل راجرفیڈررکی پہنچ سے صرف ایک فتح دور رہ گیا
July 14, 2017

لندن (ویب ڈیسک)ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ومبلڈن اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے  جہاں ان کا مقابلہ کروشیا کے ایم سیلیس سے ہوگا فیصلہ کن معرکہ  سولہ جولائی کو ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق راجر فیڈرر انیسویں گرینڈ سلام ٹائٹل سے صرف ایک فتح کی دوری پر۔ ٹینس سٹارجمہوریہ چیک کے ٹورماس بریڈیچ  کو شکست دے کر ومبلڈن اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے فیڈررایک اورمیچ جیت کرآٹھواں ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کر سکتے ہیں۔ فیڈرر نے ریکارڈ انتیسویں مرتبہ کسی گرینڈ سلام ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی ، ٹینس اسٹار ومبلڈن کے فائنل میں پہنچنے والے دوسرے عمر رسیدہ پلیئر بھی بن گئے۔ فیڈرر کی جیت کا اسکور  سات  چھےسات چھے اور چھے چار رہا۔

فائنل میں راجر فیڈرر کا مقابلہ کروشیا کے ایم سیلیس سے ہو گا جنہوں نے امریکا کےسیم کیوری کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔ ویمنز ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ امریکا کی وینس ولیمز اور اسپین کی گاربائن موگوروزا پاکستانی وقت کے مطابق شام چھے بجے آمنے سامنے ہوں گی۔