Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آن لائن ٹیکسی سروس، آٹوفنانسنگ میں بینکوں کی جانب سے شرح سود میں کمی

آن لائن ٹیکسی سروس، آٹوفنانسنگ میں بینکوں کی جانب سے شرح سود میں کمی
February 13, 2018

کراچی (92 نیوز) آن لائن ٹیکسی سروس کی مقبولیت اور آٹو فنانسنگ میں بینکوں کی جانب سے شرح سود میں کمی کی وجہ سے مقامی کار اسمبلرز کی کاروں کی خریداری میں 25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مقامی کار اسمبلرز نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 1 لاکھ 47 ہزار 7 سو یونٹ فروخت کیے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 1 لاکھ 18 ہزار 416 یونٹ فروخت کیے گئے تھے ۔
صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی مانگ میں اضافے سے بینکوں نے بھی آٹوفنانسنگ میں شرح سود کم کر دی ہے ۔