Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آنجہانی پرانتھا کی اہلیہ نے قتل کو غیر انسانی قرار دیدیا

آنجہانی پرانتھا کی اہلیہ نے قتل کو غیر انسانی قرار دیدیا
December 4, 2021 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) سیالکوٹ واقعہ میںشوہر کی پرتشدد موت پر نیروشی دسانیا بھی تڑپ اٹھیں، آنجہانی پرانتھا کی اہلیہ نے قتل کو غیر انسانی قرار دے دیا۔ 

غم زدہ خاتون نے کہا شوہر معصوم اور بے ضرر تھے، قتل کی اطلاع انٹر نیٹ سے ملی۔ متاثرہ خاتون نے سری لنکا اور پاکستان کے صدور اور وزرائے اعظم سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔

مینجر کے بھائی کمالا سری شانتا کمارا کا کہنا ہے پریا نتھا 2012 سے سیالکوٹ کی اس فیکٹری میں ملازمت کر رہے تھے۔ فیکٹری کے مالک کے بعد انہوں نے تمام انتظام سنبھالا ہوا تھا۔ پیشے کے لحاظ سے انکے بھائی انجینئر تھے۔

مقتول منیجر چودہ اور 9 سال کے دو لڑکوں کے والد تھے۔