Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان کی وجہ سے گھروں کے چولہے جلتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری

بلوچستان کی وجہ سے گھروں کے چولہے جلتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری
January 20, 2018

حب ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حب میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی وجہ سے گھروں کے چولہے جلتے ہیں مگر بلوچستان میں محرومی پیدا کی گئی ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان آج بے یقینی کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ آپ کےلوگ اغوا ہوتے رہے،ہمارے لوگ بھی اغوا ہوتے رہے ہیں ۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آپ کوبھی انصاف نہیں دیاجاتا،ہمیں بھی انصاف نہیں دیاجاتا ۔ بی بی شہید اپنی شہادت سے ایک ہفتہ پہلے ڈیرہ اللہ یار گیئں تھیں ۔ بی بی نے کہا تھا کہ بلوچستان کے استحصال کا خاتمہ کروں گی ۔ اےپی ایس میں بچوں کوبےدردی سےشہیدکیاگیا،عمران خان نےکیاکیا؟ ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کوشہید کیاگیا، پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ ہوا شہباز شریف نے کیا کیا؟۔