Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر نئی فرد جرم عائد

ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر نئی فرد جرم عائد
February 12, 2019
پشاور (92 نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنماء عاصمہ عالمگیر اور ان کے شوہر ارباب عالمگیر کے خلاف نئی فرد جرم عائد کردی۔ احتساب عدالت نے ملزموں کی فرد جرم میں بیرون ملک اثاثوں کا نکتہ نکالنے کی درخواست منظورکرلی، عدالت نے استغاثہ کے چار گواہوں کو طلب کرکےکیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر غیرقانونی اثاثے بنانے کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ دونوں میاں بیوی ملزموں کے خلاف 33 کروڑ روپے کے غیرقانونی اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کررکھا ہے، احتساب عدالت نے ملزموں پر عائد فرد جرم میں بیرون ملک اثاثوں کو نکالنے کی استدعا منظورکرکے نئی فرد جرم عائد کردی۔ ملزموں کے صحت جرم سے انکارپر عدالت نے استغاثہ کے چار گواہوں کو پانچ مارچ کو طلب کرلیا۔  عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر کی پیشی کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ احتساب عدالت نے میاں بیوی ملزموں کو پانچ مارچ کو ریفرنس کے سماعت کےلئے دوبارہ طلب کرلیا۔