Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آل پاکستان شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ود ہولڈنگ ٹیکس کم کرنیکا مطالبہ

آل پاکستان شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ود ہولڈنگ ٹیکس کم کرنیکا مطالبہ
July 1, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز) آل پاکستان شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ود ہولڈنگ  ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کر دیا، کہا کہ مہنگی چینی خریدکرمارکیٹ میں سستی سپلائی کرنا ممکن نہیں، ٹیکس واپس نہ لیا گیا توآج  سے شوگرملز سے چینی نہ اٹھانے کا فیصلہ برقرار رکھنا پڑے گا۔ مہنگی چینی خریدکرمارکیٹ میں سستی سپلائی کرنا ممکن نہیں،آل پاکستان شوگرڈیلرزایسوسی ایشن نے ودہولڈنگ ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کردیا آل پاکستان شوگرڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی سے ملاقات میں ودہولڈنگ ٹیکس اور ٹرن اوور پر ٹیکس 0.25فیصدطے پایا،بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس 2.5اور ٹرون اوور0.3فیصدکردیا گیا۔شوگرڈیلرز کی شرح منافع  صرف اعشاریہ ایک فیصد ہے،قیمت فروخت قیمت خرید سے کم ہوگئی۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن عامر وحید نے کہا کہ اتنامنافع نہیں ہے جتنا ٹیکس بڑھادیا گیا،مطالبات نہ مانے گئے تو چینی نہیں خریدیں گے۔ آل پاکستان شوگرڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہول سیلرز کی تعلیمی قابلیت اتنی نہیں کہ سیلز ٹیکس کی دستاویزات بنا سکیں اور ریکارڈ رکھ سکیں،کاروبار کرنا ناممکن ہے،حالیہ ٹیکس واپس لے کر مناسب فکسڈ ٹیکس عائد کیا جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔