Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آل شریف این آر او کیلئے تڑپ رہے ہیں ، فیاض الحسن چوہان

آل شریف این آر او کیلئے تڑپ رہے ہیں ، فیاض الحسن چوہان
February 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  آل شریف این آر او کے لئے تڑپ رہے ہیں ، شرم و حیا کی دوا لی ہوتی تو شہباز شریف خود مستعفی ہو جاتے ۔ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے  وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو شرم و حیات کا ثبوت دیتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہئے ،  نواز شریف کی لندن بھجوانے کی خواہش پوری نہیں کر سکتے ۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  آل شریف کے لئے ہر روز ایک قیامت برپا ہوتی ہے ، جمہوریت کی بڑھکیں مارنے والوں سے جیل کا ایک مچھر برداشت نہیں ہوگا۔