Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آفریدی نے بھارتی نوجوان کی گرفتاری کو شرمناک قرار دیدیا

آفریدی نے بھارتی نوجوان کی گرفتاری کو شرمناک قرار دیدیا
December 21, 2016

 کراچی(92نیوز)شاہد آفریدی بھی  اپنے بھارتی پرستار کی گرفتاری پر حیران رہ گئےاورانہوں  نے نوجوان کی گرفتاری کر شرمناک قرار دے دیا ،،کہتے ہیں کھیل کو سیاست سے الگ ہونا چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق ریاست آسام میں آفریدی کی شرٹ پہننے کی پاداش میں  رپن چودھری نامی بھارتی نوجوان کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا  جس پر آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم  یافتہ لوگوں کا یہ شیوہ نہیں ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی معاملے کو دیکھیں آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں  بھی بھارتی کھلاڑیوں کے بہت سے پرستار ہیں اس سے کسی کوکوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔