Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا
November 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کےمطابق فریال تالپور کا نام ون ٹائم اجازت کے تحت ای سی ایل سے نکالا گیا۔ فریال تالپور نے بیرون ملک علاج کیلئے اجازت طلب کی تھی۔ ون ٹائم اجازت کے تحت فریال تالپور کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

نیب نے جعلی بینک اکاونٹس کیس کی تحقیقات کے دوران فریال تالپو کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے بعد ایف آئی اے کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔