Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف علی زرداری کی چیرمین سینیٹ کے لیے نمبر گیم پوری کرنے کی کوششیں جاری

آصف علی زرداری کی چیرمین سینیٹ کے لیے نمبر گیم پوری کرنے کی کوششیں جاری
March 9, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) آصف علی زرداری کی چیرمین سینیٹ کے لیے نمبر گیم پوری کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
چیرمین تحریک انصاف نے اپنے ووٹ بلوچستان کے نام کر دیے جبکہ بلوچستان کے امیدواروں نے تمام ووٹ زرداری کے نام کر دینے کا کہا اور پیپلز پارٹی نمبر گیم پورے کرنے کے قریب پہنچ گئی۔
اس طرح تحریک انصاف اور بلوچستان سے حمایت ملنے پر پیپلز پارٹی کے کل ووٹ 41 ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے 2 اور اے این پی کا ایک ووٹ پیپلز پارٹی کو ملنے کا امکان ہے ۔ اس صورتحال میں ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کے ووٹ اہمیت اختیار کر گئے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کی حمایت یافتہ جماعت چیرمین سینیٹ بنا سکے گی۔
بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی رابطہ کرنے والی جماعتوں کی قیادت کے ساتھ آج پھر ملاقاتیں ہوں گی۔
دوسری جانب نومنتخب سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے حکومتی جماعت کے رابطوں سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
ادھر پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے،فاٹا اوربلوچستان کےسینیٹرز کی ملاقات ہوئی ۔ وزیر اعلی بلوچستان نے بھی آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔