Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف زرداری 23 دسمبر کووطن واپس آئیں گے  : بلاول بھٹو کی تصدیق  

آصف زرداری 23 دسمبر کووطن واپس آئیں گے  : بلاول بھٹو کی تصدیق  
December 18, 2016

 

کراچی (92نیوز)پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوکاکہناہےآصف زرداری تئیس دسمبر کو کراچی پہنچیں گے، ہمارےخاندان کانام پانامالیکس میں شامل نہیں،ن لیگ ہمارےچارمطالبات تسلیم کرے،ہم جمہوری احتساب چاہتےہیں۔

تفصیلات کےمطابق سابق صدرآصف زرداری وطن واپس آئیں  گےیانہیں،اورآئیں گےتوکب آئیں گےجوسوال  لوگوں کےذہنوں میں  کب سےگردش کررہاتھا۔ آج پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونےاس کاجواب دےدیا۔

بلاول بھٹونےکراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئےصاف کہہ دیاکہ ان کےخاندان کا نام پاناما لیکس میں شامل نہیں، اگران  پر کوئی الزام ہے توتحقیقات کی جائیں۔  اس سےپہلےبلاول بھٹوبچہ کہنےپرطیش میں آگئےاورغصےسےبھری ٹویٹ کرکےسیاسی مخالفین کوکراراجواب دےدیا۔انہوں نےلکھاکہ ہاں میں شہید محترمہ بےنظیر بھٹوکابچہ ہوں مجھ سےڈرو اگر میرے والدین آج اکٹھے ہوتے تو آج شادی کی 29ویں سالگرہ منارہے ہوتے،دہشت گردوں اور انکےسہولت کاروں نے ہم سے ہماری خوشیاں چھین لیں، ہم دہشت گردوں کے سامنے جھکنے کو کسی بھی صورت تیار نہیں