Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف زرداری کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت آج نہیں ہوگی

آصف زرداری کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت آج نہیں ہوگی
January 31, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورت میں شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت آج نہیں ہوگی۔ کاز لسٹ میں کیس نہ ہونے کی وجہ سے آج کیس کی سماعت نہیں ہو پائے گی ۔ پاکستان تحریک انصا کے رہنما عثمان ڈار او ر خرم شیر زمان نے آصف زرداری کے خلاف درخواست دائر کی تھی ۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری نے بیرون ملک 24 کروڑ 37 لاکھ  روپے کے اثاثے چھپائے ،  نیویارک میں فلیٹ اور دو بلٹ پروف گاڑیاں ظاہر نہیں کیں ، جے آئی ٹی کے سامنے جھوٹ بولا ۔ عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر کر دہ درخواست میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری صادق اور امین نہیں رہے ۔ انہوں نے   آرٹیکل 62 ون ایف کےتحت تاحیات نااہل قرار دینے کی استدعا کردی۔ پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں  کی جانب سے نیو یارک کے پوش ایریا میں آصف زرداری کی پارکنگ لاٹ کی ٹیکس رسیدیں بھی بطور ثبوت درخواستوں کے ساتھ منسلک ہیں ۔