Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آصف زرداری کی پیپلزپارٹی کو سندھ میں گرفتاریوں پر سخت موقف اپنانے کی ہدایت

آصف زرداری کی پیپلزپارٹی کو سندھ میں گرفتاریوں پر سخت موقف اپنانے کی ہدایت
August 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی طرف سے سندھ میں گرفتاریوں کے خلاف سخت جوابی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کے بعد پیپلز پارٹی کا اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق شریک چیئرمین کی ہدایت کے بعد ہونے والے اجلاس میں قمر الزمان کائرہ،شیری رحمان، لطیف کھوسہ، ندیم افضل چن اور تنویر اشرف کائرہ نے شرکت کی، اجلاس میں لطیف کھوسہ نے پارٹی اراکین کو ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری کے قانونی پہلووں سے آگاہ کیا،جس پر معاملہ حکومت کے ساتھ ساتھ پارلیمانی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں  جلد رابطے شروع کئے جائیں گے،جبکہ پیپلز پارٹی حلیف سیاسی جماعتوں کو بھی اس صورتحال پر اعتماد میں لے گی، اجلاس کے دوران بھرپور جوابی حکمت عملی اور احتجاجی لائحہ عمل اپنانے پر بھی غور کیا گیا۔