Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف زرداری کی وطن واپسی، شاندار استقبال کی ہدایات جاری

آصف زرداری کی وطن واپسی، شاندار استقبال کی ہدایات جاری
December 19, 2016

کراچی (92نیوز) سابق صدر آصف زرداری کی وطن واپسی پر پیپلزپارٹی نے ایک لاکھ کارکنوں کیساتھ استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی اور تمام صوبوں کی لیڈرشپ کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے مطابق آصف علی زرداری کا طیارہ جنا ح ٹرمینل پر لینڈ کرے گا۔ سابق صدر کا ٹرمینل 3 اولڈ ایئرپورٹ پر استقبال کیا جائیگا۔ ایئرپورٹ سے بلاول ہاؤس تک ریلی نہ نکالنے کی تجویز دی گئی ہے۔