Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئرمین سینیٹ کیلئے آصف زرداری نے رضا ربانی کا نام مسترد کر دیا

چیئرمین سینیٹ کیلئے آصف زرداری نے رضا ربانی کا نام مسترد کر دیا
March 7, 2018

اسلام آباد ( 92 نیو ز)  چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے  امیدوار کیلئے آصف زرداری نے نوازشریف کی تجویز مسترد کردی ۔

آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ۔ صحافی نے سوال پوچھا کہ  نواز شریف نے  کہا ہے کہ  رضا ربانی کی نامزدگی پر انہیں اعتراض نہیں تو آصف زرداری نے کہا کہ میں ایسا نہیں چاہ رہا ، تھینک یو ویری مچ ۔

قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں  چیئرمین سینیٹ اور وائس چیئرمین  کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جے یو آئی رہنما نے حمایت کیلئے پارٹی مشاورت کا وعدہ کرلیا ۔