Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف زرداری کہتے ہیں ہماری گردنیں اور زبانیں کاٹ کر تحقیقات ہوئیں

آصف زرداری کہتے ہیں ہماری گردنیں اور زبانیں کاٹ کر تحقیقات ہوئیں
July 5, 2017

دادو (92 نیوز) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کہتے ہیں ہماری گردنیں اور زبانیں کاٹ کر تحقیقات ہوئیں جبکہ میاں صاحب کو جے آئی ٹی پریشان کر رہی ہے۔ ہم یہ سب بھگت چکے جو تاریخ میں زندہ نہیں رہنا چاہتے وہ پاناما اور جیلوں سے ڈرتے ہیں۔ آج  کے دن جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ مارشل مائنڈ سیٹ کی پالیسیوں میں تسلسل نہیں ہوتا۔

 آصف علی زرداری نے دادو میں ورکرز کنونشن سے بات کرتے ہوئے کہا ہے پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے ذوالفقار علی بھٹو نے تاریخ میں زندہ رہنے کو ترجیع دی ۔ جو تاریخ میں زندہ نہیں رہنا چاہتے وہ پاناما اور جیل جانے سے ڈرتے ہیں۔

پاکستان میں تیس سال آمریت کی سوچ  پاکستان میں حکمران رہی جس کے باعث پاکستان ترقی میں دیگر دنیا سے پیچھے رہ گیا، پاکستان میں ادارے تیس سال پہلے کے بنے ہوئے ہیں جو آج کی آبادی کے مطابق نہیں ہے ہم نے اپنے منشور میں ان اداروں کو آبادی کے لحاظ سے اپ گریڈ کرنے کام کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ کو اختیار دیا اگر میں نے اختیار نہ دیا ہوتا تو نوازشریف آج وزیراعظم نہیں صدر ہوتے۔

آئندہ الیکشن میں بلےا اور صدر کیخلاف کوئی ریفرنس نہیں بن سکتا،پی ٹی آئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلے کو آئندہ انتخابات میں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

بلاول اور آصفہ بھی عوام کے ساتھ ہیں ۔ سی پیک میں پنجاب کا حصہ ہی اسے ملنا ہے ۔ گوادر میں بندرگاہ اور بلوچستان میں انڈسٹری لگنی ہے جس کا ان صوبوں کی عوام کو فائدہ ہو گا ۔ آصف زرداری نے اپنی بیٹی آصفہ کے حوالے سے کہا کہ ہم میں اس بات پر لڑٓائی ہو رہی ہے کہ وہ کہتی ہے میں نے لیاری سے الیکشن لڑنا ہے اور میں نے اسے نواب شاہ سے لڑنے کا مشورہ دیا ہے ۔