Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف زرداری کا سراج الحق سے رابطہ ، بل واپس لینے پررضامندی ظاہرکردی

آصف زرداری کا سراج الحق سے رابطہ ، بل واپس لینے پررضامندی ظاہرکردی
December 21, 2016

 کراچی(92نیوز)سابق صدر آصف زرداری  اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق  کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہےجس میں سندھ اسمبلی میں پیش کئے جانیوالے بل کو واپس لینے پر رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی سے قبل ہی ملک کی اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے شروع کردیئے ہیں تاکہ بوقت ضرورت ان کو اپنے اتھ ملایا جاسکے ۔  مفاہمت کے گرو سابق صدر آصف علی زرداری نے آج جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ اس اہم ٹیلی فونک رابطے میں  سابق صدر نے سراج الحق سے اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اور اس اہم موقع پر  آصف زرداری نے کہاہے کہ  سندھ اسمبلی کا مسلمان ہونےکیلئےعمرکی حد اٹھارہ سال  کرنے سے متعلق بل واپس لے لیا جائے گا ۔