Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمینٹٰیرین کے صدر منتخب

آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمینٹٰیرین کے صدر منتخب
December 27, 2015
  نوڈیرو(92نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کو پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بے نظیر کی آٹھویں برسی کے روز بلاول بھٹو کی دھواں دھار تقریر کے بعد پی پی کی سی ای سی کا اجلاس ہوا ۔ سی ای سی نے مخدوم امین فہیم کی وفات کے بعد پی پی پارلیمنیٹرین کی نی قیادت لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ای سی نے اس اہم اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کا متفقہ صدر بنانے کی منظوری دی گئی ۔ واضح رہے کہ اس فیصلے سے قبل پی پی پارلیمینٹیرین کی صدارت کے لئے فریال تالپور ،یوسف رضا گیلانی اور کچھ دوسری سیاسی شخصیات بھی ہاتھ پاوں مارنے میں لگی ہوئی تھیں لیکن بلاول بھٹو کے آج کے فیصلے سے ان لوگوں کیلئے صدارت کاخواب بس خواب ہی رہے گا ۔