Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف زرداری سے چودھری شجاعت کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

آصف زرداری سے چودھری شجاعت کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
December 25, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی کے بلاول ہاؤس میں چوہدری شجاعت حسین نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں  سیاسی صورتحال پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے بلاول ہاوس میں سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے  سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے ۔ اس اہم ملاقات کے موقع پر آصف زرداری کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔ دوسری طرف چوہدری شجاعت حسین نے سابق صدرکو پنجاب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ڈیرے پر ہوتے ہوئے جائیں ۔ جس پر آصف علی زرداری نے کہا ان کا ڈیرہ اب پنجاب میں ہوگا ۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے مستقبل میں پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرائی کی ہے۔