Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آصف زرداری بلاول کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ، کل اے پی سی طلب کرلی

آصف زرداری بلاول کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ، کل اے پی سی طلب کرلی
August 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن نےبھی  پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی ہے ، جوڑ توڑ کےماہر آصف زرداری اور بلاول بھٹو آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ حکومت سازی کے معاملات فائنل راؤنڈ میں داخل ہو گئے، تمام اپوزیشن جماعتوں نے بھی سر جوڑ لیے، پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کی تیاریاں مکمل کر لی  گئیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت بھی شہر اقتدار میں جمع ہو گئی۔ بلاول بھٹو زرداری سندھ میں حکومت سازی کے ساتھ ساتھ وفاق اور پنجاب میں مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام اپوزیشن جماعتوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ہے، پیپلز پارٹی نے کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش بھی کر دی  ۔ اے پی سی میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن، سراج الحق، اسفند یار ولی، محمود خان اچکزئی سمیت تمام اہم سیاسی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، کانفرنس کے مقام کا تعین نہیں کیا جا سکا ، تاہم معلوم ہوا ہے کہ میزبانی کا معاملہ طے پاتے ہی اے پی سی کے مقام کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔