Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف زرداری آج کیا’’سرپرائز‘‘ دینگے؟ 92نیوز نے  پتا لگا لیا

آصف زرداری آج کیا’’سرپرائز‘‘ دینگے؟ 92نیوز نے  پتا لگا لیا
December 27, 2016

کراچی (92نیوز) بےنظیربھٹو کی برسی پر گڑھی خدابخش میں جلسہ آج ہو رہا ہے۔ شریک چیئرمین آصف علی زرداری جلسے سے خطاب میں کیا سرپرائز دینگے؟ 92نیوز نے پتہ لگا لیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری گزشتہ جمعہ کوجب وطن واپس آئے تو اعلان کیا کہ 27 دسمبر کو عوام کو خوشخبری دیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو کو پارلیمانی سیاست مین لانے کا اعلان کریں گے۔ آصف زرداری سیاسی، پارلیمانی کمان بھی بلاول کے حوالے کرنے کا اعلان کرینگے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فریال تالپور رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفا دینگی جس کے بعد بلاول بھٹو این اے دوسو سات قمبر شہداد کوٹ سےضمنی الیکشن لڑینگے اورجیت کرقومی اسمبلی میں اپوزیشن کولیڈ کرینگے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے دوسو سات بھٹو خاندان کی آبائی نشست ہے۔ بے نظیر بھٹو نے بھی این اے دو سوسات سےالیکشن لڑا تھا۔ ذرائع کا یہ بھی کہناہےکہ آصف علی زراداری آج آصفہ بھٹو کوبھی سیاست میں لانےکا باقاعدہ اعلان کرینگے جس کے بعد آصفہ بھٹو زرداری فریال تالپور کی مشاورت سے شعبہ خواتین اور سندھ کے سیاسی معاملات دیکھیں گی۔