Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آصف زرداری اور خواجہ سعدرفیق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے

آصف زرداری اور خواجہ سعدرفیق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے
June 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد آج آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق  قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سابق صدر کے پروڈکشن آرڈر کے حصول کیلئے پیپلزپارٹی کے رہنما رات گئے تک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود رہے، ادھر بلاول بھٹو، آصفہ اور بختاور نے والد سے نیب راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے ، سابق صدر اور نون لیگی رہنما آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، نیب کی زیر حراست آصف علی زرداری سے بچوں نے ملاقات کی، بلاول بھٹو نے اپنے والد سے سیاسی مشورے بھی لئے۔ https://www.youtube.com/watch?v=pCQNqEhKO2I دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دونوں بہنوں آصفہ اور بختاور کے ہمراہ  نیب آفس راولپنڈی میں والد آصف زرداری سے ملاقات کی۔ نیب کی تحویل میں موجود سابق صدر کی اپنے بچوں سے ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران بچوں نے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو   نے آصف زرداری سے سیاسی امور پر مشورے لئے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر پیپلزپارٹی کے لائحہ  عمل  پر بھی بات  چیت  کی۔