Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن کیس میں نیب نے شہباز شریف کو طلب کر لیا

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن کیس میں نیب نے شہباز شریف کو طلب کر لیا
January 18, 2018

لاہور (92 نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کےمعاملے میں نیب نے شہباز شریف کو طلب کر لیا۔
شریف خاندان کی مشکلات کم نہ ہوئیں۔ نیب نے شہباز شریف کے خلاف شکنجہ کس دیا۔ ڈی جی نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بائیس جنوری کی صبح ساڑھے دس بجے پیش ہونے کا حکم دیا۔
غریبوں کے نام پر بنائی گئی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ کس کس کو دئیے ، اب سب بتانا پڑے گا۔
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم پر اس سے پہلے بھی کئی بار انگلی اٹھائی گئی اور کہا گیا کہ آشیانہ اسکیم میں غریبوں کو گھر نہیں ملے۔
نیب مزید شواہد ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں غریبوں کو کتنے گھر ملے؟ یہ تو تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا۔