Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل ، ملزمان 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل ، ملزمان 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
March 5, 2018

لاہور (92 نیوز) آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور کنٹریکٹرشاہد شفیق کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا جہاں نیب حکام کی ملزموں کا پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا منظور کر لی گئی ۔
ملزموں کوبیس مارچ کو دوبارہ پیش کیا جائے گا ۔
نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ احد چیمہ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں فراڈ کیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔
تفتیشی افسرکے مطابق شاہد شفیق نے جعلی دستاویزات سے کنٹریکٹ حاصل کئے ۔
نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ بتیس کنال اراضی زمین احد چیمہ کے قریبی رشتہ داروں میں تقسیم ہوئی ۔ احدچیمہ نے صرف پچیس لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ سے دیئے ، باقی ادائیگی پیرا گون اکاؤنٹ سے کی گئی ۔