Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آشیانہ اقبال اسکینڈل ، نیب نے فواد حسن فواد کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی

آشیانہ اقبال اسکینڈل ، نیب نے فواد حسن فواد کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی
February 27, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) آشیانہ اقبال اسکینڈل میں پہلے سے مشکلات میں گھرے ہوئے وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف شکنجہ مزید تنگ ہو گیا ۔

نیب نے فواد حسن فواد کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں ، آشیانہ اقبال منصوبے کا کنٹریکٹ کم ترین بولی دینے والی  کمپنی کو نہ دینے کا بھی تحریری جواب  جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ۔

نیب کے سوالنامہ میں پوچھا گیا ہے کہ  کمپنی کے سربراہ معظم گل کو احد چیمہ کی موجودگی میں کیوں ہراساں کیا گیا۔

فواد حسن فواد کو تمام سوالات کا جواب 15 دن میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے ، ذرائع نے بتایاہےکہ احد چیمہ نے بھی فواد حسن بارے اہم معلومات نیب کو دے دی ہیں۔

 ترجمان نیب نے وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کو سوالنامہ بھجوانے کی بھی تصدیق کردی ہے۔