Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آسیہ اندرابی کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف خواتین سڑکوں پر آگئیں

 آسیہ اندرابی کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف خواتین سڑکوں پر آگئیں
October 1, 2015
سرینگر(92نیوز)بھارت کامکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ،مقبوضہ کشمیرمیں خاتون رہنماآسیہ اندرابی کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف خواتین سڑکوں پرآگئیں،کشمیری خواتین نے بھارتی مظالم کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی۔ تفصیلات کےمطابق مودی سرکارکے ظلم نے کشمیریوں کاجینامحال کردیا تحریک آزادی کی سرگرم کارکن آسیہ اندرابی کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف کشمیری خواتین سراپااحتجاج ہیں،خواتین نےاس موقع پربھارتی مظالم کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی، خواتین رہنماؤں کاکہنا ہے کہ وہ آسیہ اندرابی کی رہائی تک احتجاج  جاری رکھیں گی۔ واضح رہے کہ آسیہ اندرابی کو چودہ اگست  پر پاکستانی پرچم لہرانے پرپولیس نے گرفتارکیاتھا،بھارتی  پولیس   نے عدالتی  حکم کی  بھی پروا نہیں کی اور  انہیں  دوبارہ گرفتارکر لیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔