Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسکر ایوارڈ کا میلہ کچھ گھنٹے میں سجنے والا ہے

آسکر ایوارڈ کا میلہ کچھ گھنٹے میں سجنے والا ہے
March 4, 2018

لاس اینجلس ( 92 نیوز ) فلمی دنیا کےسب سےبڑے ایوارڈ آسکر کا رنگا رنگ میلہ کچھ گھنٹوں میں سجنے والا ہے ، آج رات نامور ستارے ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیریں گے ۔

آسکر اکیڈمی نے رواں برس بیسٹ پکچر کی کیٹگری کیلئے 9  فلموں کو نامزدکیا ہے ، جن میں دی پوسٹ، کال می بائی یور نیم، ڈارکسٹ آور ، ڈنکرک، گیٹ آؤٹ، لیڈی برڈ، فینٹم تھریڈ، دی شیپ آف واٹراور تھری بل بورڈز شامل ہیں ۔

اینی میٹڈ موویز میں کوکو کے علاوہ باس بے بی اور لوونگ ونسٹنٹ بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں ۔

آسکر اکیڈمی نےبہترین اداکار کیلئے ڈینزل واشنگٹن، ٹموتھی کلامتھ، ڈینیئل ڈے لوئس، ڈینیئل کولووا اور گیرے اولڈ مین کو نامزد کیا ہے ، جبکہ بہترین اداکارہ کیلئے میرل سٹرپ، فرانسس مک ڈورمنڈ، مارگوٹ روبی اور ساؤرس رونن مدمقابل ہیں ۔

آسکر اکیڈیمی کی جانب سے بہترین ہدایتکاروں میں بھی پانچ نامزدگیاں کی گئی ہیں ، اس کے علاوہ معاون اداکار و اداکارہ، میوزک پلے، کامیڈی پلے، اوریجنل سکرین پلے، غیر ملکی زبان کی فلم، ڈاکومنٹری فیچر فلم سمیت مجموعی طور پر19 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔

نامزدگیوں کے بعد سے ماہرین  کی پیش گوئیاں بھی شروع ہوچکی ہیں ، تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اس فلمی میلےمیں کون کون میدان مارنےوالا ہے ۔