Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسکر ایوارڈ میلہ ’’دی شیپ آف واٹر‘‘ نے لوٹ لیا

آسکر ایوارڈ میلہ ’’دی شیپ آف واٹر‘‘ نے لوٹ لیا
March 5, 2018

لاس اینجلس ( 92 نیوز ) فلمی دنیا میں سب سے معتبر مانا جانے والا آسکر ایوارڈ  میلہ دی شیپ آف واٹر نے لوٹ لیا ، فلم نے بہترین فلم اور ہدایتکار سمیت چار کیٹگریز میں ایوارڈز جیت لئے ۔

گیری اولڈ مین ڈارکسٹ آور کیلئے بہترین اداکار قرار پائے ، فرانسس مک ڈورمنڈ کو تھری بل بورڈز کیلئے بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا،

لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں سجی 90 ویں آسکرز کی رنگا رنگ شام   میں دیدہ زیب لباس زیب تن کیے فلمی ستارے  ریڈ کارپٹ پر جلوہ افروز ہوئے۔

گونگی خاتون اور مچھلی نما انسان کی محبت پر مبنی سائنس فکشن فلم دی شیپ آف واٹر نے بہترین مووی کا اعزاز  اپنے نام کیا۔ اسی فلم کیلئے گوئلیرمو ڈیل ٹورو بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ لے اڑے ، اوریجنل اسکور اور  پروڈکشن ڈیزائن میں بھی  فلم نے کامیابی سمیٹی ۔

گیری اولڈمین نے فلم  دی ڈارکسٹ آور میں اپنی عمدہ پرفارمنس کی بنیاد پربہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔ بہترین اداکارہ کا قرعہ  تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ میزوری کیلئے  فرانسس مکڈورمنڈ کے نام رہا۔ یہ اُن کے کیرئیر کا دوسرا آسکر ایوارڈ ہے ۔

سیم راک نے ساتھی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  تھری بل بورڈز کیلئے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ ایلی سن جینی  کو آئی ٹونیا  کیلئے  بہترین معاون اداکارہ کا  آسکر دیاگیا۔

  بچے اور بھوتوں کی دوستی دکھاتی فلم  کوکو نے اینی میٹڈ کیٹگری میں میدان مارا ۔

اسی طرح راجر ڈیِکنز نے  14 نامزدگیوں کے بعد باالآخر   بلڈ رنر 2049 کیلئے   بہترین سنیما ٹو گرافر  کا اعزاز حاصل کیا۔