Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

آسٹریلین لیجنڈ کرکٹر رچی بینو 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

آسٹریلین لیجنڈ کرکٹر رچی بینو 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
April 10, 2015
آسٹریلیا (ویب ڈیسک) معروف آسٹریلوی کرکٹر، کمنٹیٹر اور مصنف رچی بینو چوراسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے، رچی جلد کے سرطان میں مبتلا تھے۔ کرکٹ کی آواز کا لقب پانے والے آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر چوراسی برس کی عمر میں طبعی موت کا شکار ہوئے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق رچی اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ رچی نے تریسٹھ ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ہزار دو سو ایک رنز بنائے اور دو سو اڑتالیس وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی کپتانی میں آسٹریلوی ٹیم کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رچی بین الاقوامی میچز میں کمنٹری کرتے رہے۔ انہوں نے کرکٹ کے کھیل سے متعلق چودہ کتابیں بھی تحریر کیں۔ کرکٹ آسٹریلیا اور بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے رچی بینو کو بے شمار اعزاز سے بھی نوازا گیا جن میں دی آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم دو ہزار سات اور دی آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم دو ہزار نو نمایاں ہیں۔