Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آسٹریلین آرمی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 105رنزسے شکست

آسٹریلین آرمی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 105رنزسے شکست
April 23, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاکستان آرمی نے آسٹریلین آرمی کو ٹی ٹوینٹی میچ میں ایک سو پانچ رنز سے شکست دے دی میزبان ٹیم کے نائیک شاہد خان بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق  راولپنڈی کے آٓرمی کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان آرمی  نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا  فیصلہ کیا اور  مقررہ بیس اوورز میں ایک سو ننانوے رنز بنائے۔ آسٹریلین آرمی ہدف کےتعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف پچانوے رنز بنا سکی۔ پاکستان کو دو ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ سیریز کا واحد ایک  روزہ  میچ  کل مرغزار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پچیس اپریل کو دوسرا ٹی ٹوینٹی  میچ  راولپنڈی میں  ہو گا۔ team2
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔