Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ فائنل فور مرحلے میں داخل

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  فائنل فور مرحلے میں داخل
January 23, 2018

سڈنی ( 92 نیوز ) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ فائنل فور مرحلےمیں داخل ہو گیا ۔ مردوں میں برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ اور خواتین کی کیٹیگری میں بیلجیئم کی ایلیس مرٹنز نے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔

مردوں کے کوارٹر فائنل میں  برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ اور بلغاریہ کے گریگر ڈیمتروف کے درمیان جوڑ پڑا ۔ برٹش اسٹار  نے پہلا سیٹ  4-6 سے اپنے نام کیا  ۔ دوسرے سیٹ میں  ڈیمتروف  نے کم بیک اور 3-6 سے کامیابی سمیٹ کر حساب برابر کر دیا ۔

تیسرے اور چوتھے سیٹ میں ایڈمنڈ نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور حریف کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔

خواتین  کے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کی ایلیس مرٹنز یوکرائن کی ایلینا سوٹولینا کے مدمقابل ہوئی ،بیلجیئن اسٹار نے آغاز سے ہی حریف کھلاڑی پر دھاک بٹھائے رکھی ۔

ایلیس مرٹنز نے  پہلا  سیٹ 4-6 ،دوسرا 0-6 سے جیتا ۔ فاتح کھلاڑی نے فائنل فورمرحلے میں  بھی جگہ بنا لی ۔