Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آسٹریلین اوپن ٹینس،مارن چیلچ،سیموناہیلپ اور وازونیکی نے میچز جیت لئے

آسٹریلین اوپن ٹینس،مارن چیلچ،سیموناہیلپ اور وازونیکی نے میچز جیت لئے
January 25, 2018

سڈنی ( 92 نیوز ) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں  ۔ مردوں میں مارن چیلچ جبکہ خواتین میں  رومانیہ کی سیمونا ہیلپ  اورڈنمارک کی وازونیکی  نے فیصلہ کن معرکے کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔

مردوں کے سیمی فائنل میں مارن چیلچ اور کائل ایڈمونڈ کے درمیان زور کاجوڑ پڑا ۔ چیلچ نے آغاز سے ہی  عمدہ کھیل پیش کیا اور 2-6 ،6-7 ،2-6 سے کامیابی سمیٹ کر فیصلہ کن معرکےکا ٹکٹ کٹوایا ۔

خواتین کی کیٹیگری میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ۔  پہلے سیمی فائنل  میں رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے  جرمنی کی کربر کیخلاف میدان مارا ۔ فاتح کھلاڑی کی جیت کا اسکور 3-6،6-4 ،7-9 رہا ۔

دوسرے سیمی فائنل میں بیلجیم کی ایلس مرٹنز ڈنمارک کی وازونیکی کے مدمقابل ہوئیں ۔ ڈینش کھلاڑی  عمدہ کارکردگی  کی بدولت 3-6 ، 6-7 سےسر خرو ہوئیں ۔

فائنل میں ہیلپ اوروازونیکی  کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا ۔