Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسٹریلین اوپن : اینجلک کربرنے سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دیدی

آسٹریلین اوپن : اینجلک کربرنے سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دیدی
January 30, 2016
میلبورن(سپورٹس ڈیسک)اینجلک کربر انیس سو ننانوے کے بعد ٹینس گرینڈ سلام جیتنے والی پہلی جرمن خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ انہوں نے آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلز فائنل میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلین اوپن کا ویمنز سنگلز فائنل میلبورن پارک میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور سیون سیڈڈ اینجلک کربر کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں کے درمیان سخت مقابلہ رہا  پہلا سیٹ کربر نے چھے چار سے جیتا ، دوسرے سیٹ میں سرینا نے کربر کو چھے تین سے زیر کر لیا جبکہ  تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ایک بار پھر کربر نے سرینا کو چھے چار سے ہرا دیا۔ اینجلک کربر سب سے زیادہ گرینڈ سلامز جیتنے والی سٹیفی گراف کے بعد کوئی گرینڈ سلام جیتنے والی پہلی جرمن خاتون کھلاڑی بن گئی۔