Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسٹریلیا کے ساحل سے132سال پرانی بوتل برآمد

آسٹریلیا کے ساحل سے132سال پرانی بوتل برآمد
March 7, 2018

سڈنی ( 92 نیوز ) آسٹریلیا کے ساحل پر 132 سالہ قدیمی بوتل برآمد  ہوئی جس کے اندر سے جرمن زبان میں لکھا گیا ایک پیغام بھی موجود تھا۔

یہ بوتل ٹونیا اِل مین نامی خاتون کو  پرتھ سے 180 کلومیٹر دور ویچ آئی لینڈ میں ریت میں دھنسی ہوئی ملی تھی ۔

ویسٹرن آسٹریلین میوزیم نے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ بوتل ایک جرمن جہاز ’پاؤلا‘ سے 12 جون 1886 کو  سمندر میں پھینکی گئی تھی۔